راج کماری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شہزادی، راجہ کی بیٹی۔  روپ نگر کی راج کماری سپنوں میں آئے بہلائے قدم قدم پر مد ماتی مسکان بکھیرے ہاتھ نہ آئے      ( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ١٩ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسما 'راج' اور 'کمار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگا کر مرکب 'راج کماری' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "حکایات پنجاب (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث